نئی دہلی11مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حالیہ اسمبلی انتخابات میں سب سے زیادہ نوٹا بٹن ووٹروں نے گوا میں دبایا اور اتراکھنڈ دوسرے نمبرپرہے۔الیکشن کمیشن کے پاس دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گوامیں 1.2فیصد ووٹروں نے نوٹا(ان میں سے کوئی پسند نہیں)پرووٹ دیا۔اتراکھنڈ میں ایسے ووٹر ایک فیصدہیں۔اتر پردیش میں ایسے ووٹر 0.9 فیصد ہیں۔پنجاب میں 0.7 ووٹروں نے نوٹا کا انتخاب کر لیاجبکہ منی پورمیں 0.5فیصد ووٹروں نے نوٹاکابٹن دبایا۔اتر پردیش میں 4800 سے زیادہ امیدوارانتخابی میدان میں تھے۔گوامیں 250سے زیادہ امیدوار انتخاب لڑرہے تھے۔اتراکھنڈمیں 600 سے زیادہ اور پنجاب میں 1100 سے زیادہ امیدوار انتخابی اکھاڑے میں تال ٹھوک رہے تھے۔منی پور میں تقریباََ100امیدوار زور آزمائی کر رہے تھے۔گوامیں 40، اتراکھنڈ میں 70، منی پور میں 60، پنجاب میں 117 اور اتر پردیش میں 403 نشستیں ہیں۔